ایکسپو 2020 عرب لیگ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ہوگا : مصر میں عرب امارات کے سفیر


قاہرہ ، 7 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ مصر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ مبارک الجنیبی نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی ، عرب خطے کا ایک ایسا منفرد موقع ہوگا جس سے ثابت ہوگا کہ دبئی ایسے اہم ترین مواقع منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ اس ایکسپو میں شریک ہونے والے ممالک کو بھی موقع ملے گا کہ وہ عرب خطے کے بارے میں اپنی فہم کو فراست دے سکیں اور اسکی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں – ہفتہ عرب پائیدار ترقی کے اختتام پر بدھ کو یہاں تقریر کرتے ہوئے الجنیبی نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اس نمائش میں بھرپور شرکت کرکے وہاں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس تناظر میں عرب لیگ ، متحدہ عرب امارات اور ایکسپو 2020 دبئی کے درمیان مشترکہ عزم موجود ہے – انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کے پاس صلاحیتوں کا عظیم ذخیرہ ہے ، وہ عظیم انسانی تہذیب کے امین ہیں اور ان کے پاس نوجوانوں کی توانائیاں ہیں ۔ عرب امارات بھی چاہتا ہے کہ اس موقع پر عرب خطہ اور دنیا بھرپور شریک ہو اور عرب لیگ کے ویژن کو وہاں اجاگر کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایاکہ ایسی ایکسپو ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی ہے اور اس بار ایکسپو میں دنیا کے 192 ممالک شریک ہونے جارہے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302800887 ;

WAM/Urdu