الدار انویسٹمنٹ کے 500 ملین ڈالر سکوک کی ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج میں لسٹنگ


ابوظہبی ، 7 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ الدار پراپرٹیز کے سو فیصد ملکیتی ادارے الدار انوسیسٹمنٹ پراپرٹیز کی جانب سے 500 ملین ڈالر کے جاری نئی سکوک کو ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج میں جمعرات کو لسٹ کردیا گیا – ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی ڈالر میں فکس ریٹ پر جاری سکوک کی مدت دس سال ہے جبکہ اس کا کوپن ریٹ 875ء3 فیصد رکھا گیا ہے ۔ اس کے کیلئے چھ گنا زیادہ مانگ سامنے آئی جس میں 71 فیصد عالمی سرمایہ کار شامل ہیں – الدار انوسیٹمنٹ اعلی معیار کے رہائشی ، ریٹیل ، کمرشل اور مہمان نوازی کی 20 ارب درہم کی اعلی آمدن کی حامل ہے ۔ ان سکوک کا اجراء الدار کی جانب سے 2018 میں 500 ملین ڈالر کے سات سالہ سکوک کے کامیاب اجراء کے بعد کیا گیا ہے ۔ یہ اے ڈی ایکس میں کاروبار کیلئے آنے والے پہلے کارپوریٹ سکوک بھی ہیں ۔ سابقہ برس والے سکوک کی طرح یہ سکوک بھی یورنیکسٹ ڈبلن ایکسچینج میں کاروبار کریں گے – الدار کے سی ای او طلال الذھیبی کا کہنا ہے کہ ان سکوک میں عالمی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی اس ادارے کی مضبوط ساکھ کا ثبوت ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302800867

WAM/Urdu