وام  کی ایشیاء پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم کی جنرل اسمبلی میں شرکت


ابوظبی، 7 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی، وام ایشیاء پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم، OANA کی 17 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کررہی ہے۔ "صحافت کے لئے نئے چیلنجز: ٹیکنالوجیکل ایجادات اور اعتماد کے مسائل" کے عنوان کے تحت چار روزہ اجلاس جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیئول میں ہو رہا ہے اور اس میں 28 ممالک کی 32 نیوز ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہیں۔ وام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جلال الرائیسی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ OANA ایک ایسے خطے کی نیوز ایجنسیوں کی تنظیم ہے جو دنیا کی آدھے سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب میڈیا انڈسٹری میں صداقت اور مستند خبروں کو مستقل خطرات لاحق ہیں۔ الرائیسی نے کہا کہ جعلی خبروں کا مقابلہ کرنے اور تعاون اور خبروں کے تبادلے کو بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر امارات نیوز ایجنسی نے دنیا بھر کے سرکردہ خبر رساں اداروں کے ساتھ 46 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ رواداری کے سال کے دوران وام کے ایک اقدام کے تحت یورپ، افریقہ، امریکہ اور ایشیا کی 25 نیوز ایجنسیوں نے فروری میں دبئی میں عالمی حکومتوں کے اجلاس کے دوران رواداری کے چارٹر پر دستخط کیے تاکہ خبر رساں اداروں میں رواداری کی اقدار کو فروغ دیا جاسکے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے جنرل اسمبلی میں شریک نیوز ایجنسیوں کے سربراہان سے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔ تنظیم کے ایک وفد نے کوریا کے صدر سے ملاقات کی ۔ وفد میں وام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جلال الرئیسی بھی شامل تھے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ OANA کا قیام یونیسکو کے اقدام پر 1961 میں عمل میں آیا تھا اور اس کام مقصدعلاقائی خبروں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ تنظیم ہر تین سال بعد اپنی جنرل اسمبلی منعقد کرتی ہے۔ ایشیاء بحرالکاہل کے 35 ممالک کی کل 43 نیوز ایجنسیاں اس تنظیم کی رکن ہیں۔ ترجمہ:ر یاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302800946

WAM/Urdu