بحر ہند ریم ایسوسی ایشن کا اجلاس اختتام پزیر،متحدہ عرب امارات تنظیم کا چیئرمین مقرر


ابوظہبی،7 نومبر، 2019 (وام) ۔۔ بحر ہند ریم ایسوسی ایشن ، آئی او آر اے کی 19 ویں وزارتی کونسل نے تنظیم کے چیئرمین متحدہ عرب امارات کے ساتھ آئندہ دو سالوں کے دوران میری ٹائم سیفٹی،سیکیورٹی،تجارت،سرمایہ کاری،سیاحت اورثقافتی تبادلوں پر توجہ مرکوز کرنے کا عہد کیاہے۔ اجلاس کے اختتام پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وفد کے سربراہ وزیر مملکت احمد الصایغ نے کہا کہ سمندری معیشت اورخواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کے لئے بھی کام کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے موقع پرانہوں نے کہاکہ"ہم بحر ہند میں مشترکہ مقاصد کو فروغ اور خوشحالی کی راہ" کے اپنے تھیم کے ذریعے ایسوسی ایشن کی کئی ایک کامیابیوں کو مستحکم بنانے اور ترقی کے خواہاں ہیں۔ کونسل اجلاس کے دوران ، متحدہ عرب امارات نے آئی او آر اے ڈویلپمنٹ فنڈ کے دیرینہ ہدف کا احیا کرنے کے عزم کا اعلان کیا،الصایغ نے کہا ، "تنظیم کے وزارتی ساتھیوں نے اس تجویز کو کھلے دل سے قبول کیاہے ، اور امارات کی صدارت کے دو سالوں کی کارکردگی کاجب جائزہ لیا جائے گاتو ہم اس خطے کو بااختیار بنانے اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے راستے پر ہوں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات خطے میں پہلے ہی ایک اہم ترقیاتی شراکت دار ہے "مجھے امید ہے کہ اس باہمی تعاون سے کی گئی کثیر الجہتی کوششوں کے نتیجے میں جامع ترقی کو فروغ دینے کے مواقع میسر آئیں گے ، اور ترقی یافتہ اور کم ترترقی کے حامل ممالک کے درمیانی فاصلے کو کم کریں گے۔ "

انہوں نے کہا کہ مجوزہ فنڈ کوبہتر بنانے اور عملی جامہ پہنانے کے طریقوں پرمشاورت جاری ہے۔الصایغ نے مزید کہاکہ"قابل تجدید توانائی اور سیاحت میں اپنی مہارت کی وجہ سے امارات اس حوالے سےخاطر خواہ شراکت داری کرسکتا ہے۔ امید ہے کہ اس فنڈ میں سمندری معیشت کے دیگر اہم شعبوں ماہی گیری،آبی زراعت،بندرگاہوں،جہاز رانی ،ہائیڈرو کاربن ، سمندری معدنیات اور سمندری بائیو ٹکنالوجی میں سرمایہ کاری بھی شامل ہوسکتی ہے ۔ "

جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات و تعاون کے وزیر ڈاکٹر نیلیڈی پانڈورنے پریس کانفرنس میں بتایا کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے معاملے میں تنظیم کے اندر تعاون ہوسکتا ہے۔ آئی او آر اے کے سبکدوش چیئرمین پانڈور نے رکن ممالک میں سائنسی اداروں اور تنظیموں کے مابین مزید تعاون کو فروغ دینے زور دیا۔ ان کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے الصایغ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ماحولیاتی تحفظ کے لئے پرعزم ہے،حیاتیاتی تنوع کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ کاہمارا عزم شیخ زاید مرحوم کی میراث کا ایک حصہ ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302801016

WAM/Urdu