محمد بن زاید کو اردن کے شاہ کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


ابوظبی، 7 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلی فون پر مستحکم دو طرفہ تعلقات اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید اور اردن کے شاہ نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور کا بھی کا جائزہ لیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے یمن بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی تعریف کی اور اس سلسلے میں اردن کی حمایت کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہاکہ اردن ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد اس بحران کا ایسا حل ہو جو یمن کے اتحاد، استحکام اور علاقائی سالمیت کی ضمانت دیتا ہو۔ ترجمہ:ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395302800996

WAM/Urdu