عرب امارات اور ایتھوپیا کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کا عزم


دبئی ، 8 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری نے ایتھوپیا کو تجارت کیلئے متحدہ عرب امارات کا اہم ساتھی تصور کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کئی شعبوں میں یکساں ثقافتی اور برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں – انہوں نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں ایتھوپیا کی وزیر تجارت و صنعت فتلورک گبرے اجزیابر سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں تعاون اور تعلقات کو اعلی سطح پر فروغ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا – وزیر معیشت کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کی خاطر مشرقی افریقہ میں ایتھوپیا اہم حیثیت کا حامل ہے ، وہاں سو ملین افراد کی مارکیٹ ہے جبکہ معیشت کے کئی شعبوں میں تعاون کا آغاز کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں – ملاقات میں دونوں وزراء نے زراعت ، لائیو سٹاک ، پولٹری ، لاجسٹکس کے شعبوں میں تجارتی روابط بڑھانے کے ساتھ ایکسپو 2020 دبئی میں ایتھوپیا کی شرکت کی اہمیت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ایتھوپیئن وزیر نے بھی دونوں ممالک میں تعلقات اور تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں مزید فروغ دینے سے متعلق بھرپور توقعات کا اظہار کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302801107

WAM/Urdu