انسداد انسانی سمگلنگ کی قومی کمیٹی کا عرب امارات میں انسانی حقوق صورتحال پر جائزہ


دبئی ، 8 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ انسانی سمگلنگ کے انسداد کی قومی کمیٹی کا 46واں اجلاس ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن انور قرقاش اور چیئرمین کمیٹی کی زیر سربراہی منعقد ہوا – اجلاس کے آغاز پر ڈاکٹر قرقاش نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملکی اور عالمی سطح پر کوششیں موثر بنانے کی خاطر باہمی تعاون بہت اہم ہے ۔ کمیٹی نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال اور متعلقہ حکام کی طرف سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا – کمیٹی نے انسانی سمگلنگ کیخلاف ڈپلومہ کورس کے اپنے پہلے والے فیصلے کے بعد اب اس موضوع پر سپیشلسٹ پروگرام ٹریننگ کی تجویز بھی دی ۔ چیئرمین کمیٹی نے اس پروگرام میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو شرکت کی دعوت دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس شعبے میں اندرون اور بیرون ملک ماہرین تیار کئے جاسکیں – انہوں نے غلامی سے نجات کیلئے معاشرے کو انسانی سمگلنگ سے بچانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس تناظر میں خصوصی مہمات سے متعلق بھی اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کمیٹی کے بین الاقوامی کردار کو بڑھانے پر زور دیا جبکہ اس موضوع سے متعلق عالمی فورمز پر مفاہمت کی یاد داشتیں طے کرنے کی بھی اہم قرار دیا – کمیٹی نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عرب امارات کے کردار کو اجاگر کرنے کی خاطر میڈیا منصوبے اور معاشرے میں اس متعلق شعور اجاگر کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر قرقاش نے انسانی سمگلنگ روک تھام کیلئے کمیٹی ارکان اور قومی اداروں کے کردار کو بھرپور سراہا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302801094

WAM/Urdu