محمد بن راشد نے احمد بن سعید کو مراس ، دبئی ہولڈنگز کا عارضی سربراہ مقرر کردیا


ابوظہبی ، 7 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عبداللہ الحبائی کو ہٹاتے ہوئے عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم کو دبئی ہولڈنگ ور مراس کے امور عارضی طور پر حوالے کردیئے ہیں – یہ اقدام ان دونوں گروپوں کیلئے نئی حکمت عملی اور نئے توسیعی منصوبوں کی تلاش کی خاطر کیا گیا ہے ، اس کے تحت ان اداروں کو پیدوار بڑھانے کے نئے مواقع بھی تلاش کیئے جائیں گے ۔ اس نئے تقرر کے مقاصد میں عرب خطہ اور دنیا بھر میں اہم ساکھ رکھنے والے ان دونوں اداروں کے پروفائل کو مزید مستحکم بنانا بھی شامل ہے ۔ یہ پیشرفت دبئی کی طرف سے تخلیقی اقدامات کو فروغ دےکر پیداواری استعداد کو بڑھانے کی خاطر انجام دی گئی ہے – دبئی ہولڈنگ 2004 میں قائم ہوئی تھی اور اسکے زیر انتظام کمپنیاں سرمایہ کاری ، مالی خدمات ، رئیل اسٹیٹ ، خصوصی مہارت والے بزنس پارکس ، ٹیلی مواصلات اور مہمان نوازی کے شعبوں میں کام کرتی ہیں ۔ اس ادارے نے دبئی کے ویژن 2021 کے تحت تخلیقی بنیاد پر معیشت استوار کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون کردار ادا کرنا ہے ۔ اس نے عزت مآب شیخ محمد بن راشد کے ویژن کے مطابق 2019 میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے – دبئی ہولڈنگز کے ذمے دبئی ایکسپو 2020 کے موقع پر مہمان نوازی اور رئیل اسٹیٹ شعبوں میں اہم کارکردگی کا اظہار بھی کرنا ہے ۔ اس گروپ کی سرمایہ کاری خطے اور دنیا کے دس ممالک میں پھیلی ہوئی ہے ۔ اسکے ذیلی اداروں میں جمیرہ گروپ ، ٹیکوم گروپ، دبئی پراپرٹیز ، دبئی ایسٹ مینجمنٹ ، عرب میڈیا گروپ اور دبئی ریٹیل ایمپلائی شامل ہیں جس میں 20 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں – دبئی کے دیگر کامیاب اداروں میں مراس بھی شامل ہے ، یہ امارات کے شہری تاثر کو بلند کرنے ، تخلیقی شہری کلچر کو فروغ دے کر پراثر معاشروں کی تکمیل کیلئے سرگرم ہے ، اسکے اثاثے رئیل اسٹیٹ ، سیاحت ، مہمان نوازی ، ایف اینڈ بی ، ریٹیل ، آرام و تفریح ، ٹیکنالوجی ، میری ٹائم اور صحت شعبوں میں پھیلے ہوئےہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302800880

WAM/Urdu