متحدہ عرب امارات نے UNIDOکے صنعتی ترقیاتی بورڈ کی رکنیت حاصل کرلی


ابوظبی، 7 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے، یو این آئی ڈی او کے اہم پالیسی ساز ادارے صنعتی ترقیاتی بورڈ کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی رکنیت کا اعلان وزارت توانائی و صنعت کے زیر اہتمام ہونے والی 18 ویں یو این آئی ڈی او او جنرل کانفرنس کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔ اجلاس میں پائیدار ترقی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 2030 ایجنڈا کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یو این آئی ڈی او کے صنعتی ترقیاتی بورڈ کے 53 رکن ملکوں میں شامل ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات اب اس پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لینے، باقاعدہ اور آپریشنل بجٹ کی نگرانی اور اس کے لئے سفارشات پیش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کی تقرری سمیت پالیسی امور پر غور کیلئے صنعتی ترقیاتی بورڈ کا اجلاس سال میں ایک بار ہوتاہے۔ متحدہ عرب امارات کا آئی ڈی بی سے الحاق یو این آئی ڈی او او جنرل کانفرنس کے آخری روز ہوا۔ جنرل کانفرنس امارات پیلس ابو ظبی میں 3 سے 7 نومبر 2019 تک جاری رہی ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395302800961

WAM/Urdu