او آئی ای کی علاقائی نمائیندگی کیلئے عرب امارات میزبان بن گیا


ابوظہبی ، 11 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی کی زرعی اور خوراکی تحفظ کی اتھارٹی اے ڈی اے ایف ایس اے کے ڈی جی سعید البحاری سالم العامری اور جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم او آئی ای ، کے ڈی جی مونیک ایلویٹ نے ابوظہبی میں او آئی ای کے سب ریجنل نمائیندگی قائم کرنے کیلئے لیٹر آف انٹنٹ پر دستخط کردیئے ہیں ، یہ علاقائی دفتر جی سی سی ریجن اور یمن کیلئے کام کرے گا – دستخط کی یہ تقریب ، ابوظہبی میں پیر کو او آئی ای ریجنل کمیشن کے مشرق وسطی کیلئے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی ۔ اس 15ویں کانفرنس کا افتتاح وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو اس عالمی تنظیم کی علاقائی نمائیندگی کیلئے مقام ملنا ، اس موضوع سے متعلق عرب امارات کی موثر کاوشوں کا ثبوت ہے – العامری نے اس موقع پر کہا کہ اس پیشرفت سے دونوں فریقین کے درمیان مقاصد کے حصول کیلئے تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ مونیک ایلویٹ کا کہنا تھا کہ علاقائی دفتر کا قیام اس تنظیم کے مقاصد کے حصول میں اہم ہوگا اور اس علاقے میں جانوروں اور انکی مصنوعات کی تجارت کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302801918

WAM/Urdu