سعودی دارالارکان نے Nasdaq دبئی میں 600 ملین ڈالر کے سکوک لسٹ کردیئے


ابوظبی، 13 نومبر ، 2019 (وہام) ۔۔ سعودی عرب کی دارالارکان ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین یوسف بن عبد اللہ الشلاش نے Nasdaq دبئی میں مارکیٹ کی افتتاحی گھنٹی بجا کر 600 ملین ڈالر کے سکوک کی مارکیٹ میں لسٹنگ کا اعلان کیا۔ Nasdaq دبئی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس لسٹنگ سے مشرق وسطی کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپروں میں سے ایک دارالارکان کی تیز رفتار ترقیاتی سرگرمیوں کی حمایت ہوتی ہے۔ کمپنی کے منصوبوں میں سعودی عرب میں فلیگ شپ انٹیگریٹڈ رہائشی کیمونٹیوں کے علاوہ دبئی میں "I Love Florence Tower" شامل ہے۔ پانچ سالہ سکوک 2.5 گنا سے زائد مرتبہ oversubscribed ہوا اوراس میں مشرق وسطی، یورپی اور ایشین سرمایہ کاروں نے بہت دلچسپی لی۔ 2017 اور 2018 میں پانچ سو ملین ڈالر کے دو سکوک کی لسنٹنگ کے بعد Nasdaq دبئی میں دارالارکان کی کل سکوک کی قیمت 1.6 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ دارالارکان ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین یوسف بن عبد اللہ الشلاش نے کہا 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی خریداری کے ساتھ انکے تازہ ترین سکوک کو مارکیٹ میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ یہ عالمی قرضوں کے سرمائے کی مارکیٹوں کے ساتھ انکے مضبوط تعلقات اور سرمایہ کاروں کی طرف سے اپنے سرمایے کے حوالے سے ہم پر بھرپور اعتماد ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ فنڈز ہمیں سعودی عرب میں اپنی کاروباری سرگرمیوں میں متحرک طور پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے سرمایہ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بین الاقوامی ایکسچینج کی حیثیت سے Nasdaq دبئی علاقائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لسٹنگ کا ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل مارکیٹ کے گورنر، دبئی اسلامک اکانومی ڈویلپمنٹ سنٹر کے سیکریٹری جنرل اور دبئی فنانشل مارکیٹ کے چیئرمین عیسیٰ کاظم نے کہا کہ دارلارکان کی نئی لسٹنگ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین قریبی اسلامی سرمایہ کاری کی مارکیٹس کے تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے اور یہ سرمایہ کاروں اور وسیع تر معیشت کیلئے بہت سود مند ہے۔ Nasdaq دبئی کے چیئرمین عبدالوحید الفہیم نے کہا کہ ہم مشرق وسطی کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور اس کے متنوع سکوک سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کرنے پر خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس لسٹنگ نے اعلی معیار کو راغب کرنے کی Nasdaq دبئی کی حکمت عملی کی بڑھتی ہوئی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔ دارلارکان کے اثاثوں میں تقریبا 12.4 ملین مربع میٹر پر مشتمل منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ کمپنی نے سعودی عرب میں 15,000رہائشی یونٹ مکینوں کے حوالے کئے ۔ کمپنی کے پاس 17 ارب سعودی ریال مالیت والا لینڈ بینک ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302802482

WAM/Urdu