دبئی ایئرشو2021کیلئے بکنگ شروع ہوگئی ہے:اسحاق البلوشی


ابوظبی، 20 ،نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی ایئرشو 2019 کی ملٹری آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پائلٹ اسحاق صالح البلوشی نے انکشاف کیا ہے کہ کمیٹی نے 17 ویں دبئی ایئر شو 2021 میں شرکت کے خواہشمند نمائش کنندگان سے بکنگ وصول کرنا شروع کردی ہے۔ البلوشی نے دبئی ایرشو 2019 کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی، وام کو بتایا کہ کمپنیوں کے ذریعے کی جانے والی درخواستوں کی کل تعداد موجودہ نمائش کے کل رقبے کا 60 فیصد ہے جو فوجی اور شہری ہوا بازی کے شعبوں کے مستقبل کی تشکیل میں متحدہ عرب امارات کے سرکردہ بین الاقوامی کردار کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرشو کے چوتھے دن کے اختتام پر ہونے والے کل عسکری سودے 17.81 ارب درہم سے زیادہ ہوگئے جو اس کے گذشتہ ایڈیشن کے دوران دستخط شدہ معاہدوں کی قیمت سے زیادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ اجلاس میں ہونے والے سودے جامع ہیں اور یہ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے ہوئے ہیں۔ البلوشی نے کہا کہ ایئر شو کا حالیہ ایڈیشن تجارتی اور فوجی معاہدوں کے معاملے میں غیر معمولی ہے جس میں کئی ارب معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ نمائش ہوا بازی کے شعبے میں جدید ترین عالمی ٹیکنالوجیز کی نمائش اور نئی پیشرفتوں کے آغاز کے لئے ممتاز اماراتی پلیٹ فارم ہے۔ دبئی ایئرشو کے گزشتہ 18 سال کے دوران ہونے والے دس ایڈیشن میں 639.3 ارب ڈالر سے زائد کے سودے ہو چکے ہیں جن میں عالمی ہوا بازی کی صنعت کو تشکیل دینے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302804842

WAM/Urdu