متحدہ عرب امارات کی اے ایف سی فنانشل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت


کوالالمپور، 24 ، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی فنانشل کمیٹی کا اجلاس ملاایشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ماریانو آرانیٹا جے آر نے کی اور کمیٹی میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے ہشام الزرانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اس کی مقامی فیڈریشنوں کی نمائندگی کرنے والے کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ایشین فیڈریشن جنرل اسمبلی کے منظور کردہ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے ذریعے اپنے قومی ممبروں کی حمایت کرنا ہے۔ ان منصوبوں میں ایشین فیڈریشن کے بجٹ 2020 کی منظوری بھی شامل ہے ۔ اس بجٹ میں ترقی پذیر قومی فیڈریشنوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری نظر آئے گی۔ اجلاس میں گذشتہ جنرل اسمبلی اجلاس سے منظور شدہ ایجنڈوں کے ساتھ ایشین انڈر 23 کپ کی تازہ ترین تیاریوں، بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی شعبہ کے اقدامات سے متعلق بہت سارے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الزرنی ان دس ممبروں میں سے ایک ہے جو مختلف ایشین کپ کمیٹیوں میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302805721

WAM/Urdu