ابو ظبی سیکورٹیز ایکسچینج نے شارٹ ٹرم ٹریڈنگ کی منظوری دیدی


ابوظبی، 25، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی سیکورٹیز ایکسچینج، اے ڈی ایکس نے پیٹرن ڈے ٹریڈر (شارٹ ٹرم ٹریڈنگ) کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پراڈکٹ صارفین کے لئے مقرر کردہ قوانین کی بنا پر اے ڈی ایکس اور سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی کے تحت لائسنس یافتہ بروکریج فرموں کے ذریعے دستیاب ہے۔ اے ڈی ایکس نے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کی طرف راغب کرنے، سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے اور مارکیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے پیٹرن ڈے ٹریڈر کے لئے بندوبست کیا ہے۔ اے ڈی ایکس کی اپنے سرمایہ کاروں سے وابستگی کے طور پر مارکیٹ نے اپنے صارفین کو اعلی شرح سے منافع کیلئے مراعات، قواعد و ضوابط کی ایک حد مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پراڈکٹ سرمایہ کاری کے سرمایے پر چار گنا اضافہ فراہم کرتا ہے۔ مقررہ ضابطوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قلیل مدت تجارتی اکاؤنٹ میں خریداری کے لئے ابتدائی مارجن سیکورٹیز کی قیمت کے 20 فیصد سے کم نہیں ہونا چاہئے۔ مزید یہ کہ تجارتی مال ایک لاکھ درہم سے کم نہیں ہونا چاہئے چاہے خریداری کا آرڈر کم مارجن سے کیا گیا ہو۔ ابو ظبی سیکورٹیز ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو خلیفہ سالم المنصوری نے کہاکہ یہ جدت تمام پیشہ ورانہ رجحانات کے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ آزادی فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ نئی پراڈکٹ سے سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب مصنوعات میں ایک اور ورائٹی کااضافہ ہوگیا ہے ۔ المنصوری نے کہاکہ اس پراڈکٹ کی فراہمی اے ڈی ایکس کی ایک مضبوط اور خوش کن تجارتی ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جو منصفانہ، محفوظ اور بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق ہے۔ اے ڈی ایکس اور ایس سی اے کے رہنما اصول یہ خاکہ پیش کرتے ہیں کہ ابتدائی مارجن نقد یا سیکورٹیز ہونا چاہئے جو متحدہ عرب امارات کی کسی مالی منڈی میں درج ہے جہاں بروکریج کمپنی کو مارجن کے ساتھ تجارت کرنے کا لائسنس حاصل ہے۔ کوئی بھی رقم مختصر مدت تجارت کے لئے نامزد اکاؤنٹ میں جمع کی جانی چاہئے۔ اس اقدام سے متعلق قوانین اور ضوابط سرمایہ کاروں کو تحفظ اور قانونی اور منصفانہ ماحول فراہم کرنے کے حقوق کو یقینی بناتے ہیں۔ ای ڈی ایکس بروکریج فرم کی درخواستوں پر منظوری جاری کرتا ہے جو ایکسچینج کے ذریعہ طے شدہ شرائط، کنٹرولز اور تکنیکی معیاروں کی بنا پر ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302805987

WAM/Urdu