متحدہ عرب امارات میں خودکار گاڑیاں 2021میں سڑکوں پر آسکتی ہیں: سربراہ ESMA


ابوظبی، 25، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں 2021 تک بغیر خودکار گاڑیاں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائیں گی اور امارات خود کار گاڑیوں کے لئے قواعد وضوابط بنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔ امارات اتھارٹی، ESMA کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ المعینی نے امارات نیوز ایجنسی، وام کو بتایا کہ ہم دبئی میں ہونے والی مستقبل کی نقل و حرکت سے متعلق پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں خودگاڑیوں کے معیار اور ضوابط کے پہلے مسودے کا اعلان کریں گے۔ ابو ظبی میں متحدہ عرب امارات حکومت کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایک انٹرویو میں المعینی نے کہا کہ کانفرنس اس حوالے سے مسودے پر تبادلہ خیال کرے گی اور اگر اس کی منظوری مل جاتی ہے تو متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک ہوگا جس میں خودکارگاڑیوں کے معیار اور ضوابط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات 2020 کے آخرتک معیار اور ضوابط جاری کرے گا اور اسی کے مطابق 2021 تک خود مختار گاڑیاں متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں آ سکتی ہیں۔ المعینی نے کہا کہ خودکار گاڑیوں کے لئے ESMA کے ضوابط کے علاوہ متعلقہ شعبوں جیسے انشورنس، خزانہ، سٹی انتظامیہ وغیرہ کو اس حوالے سے ضوابط ضابطے جاری کرنا ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک تھا جس نے خطے میں ہائیڈروجن سیل گاڑیاں اور الیکٹرک کاروں کے لئے معیار اور ضوابط وضع کیے تھے۔ المعینی نے کہا کہ مختلف مصنوعات کے لئے ESMA کے ذریعے جاری کردہ سرٹیفیکیشن سے متحدہ عرب امارات کے برآمد کنندگان کو پوری دنیا میں نئی ​​مارکیٹوں میں داخل ہونے میں مدد ملی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302805930

WAM/Urdu