طہنون بن زاید کا دورہ عمان


مسقط، 25، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید آل نھیان نے عمان کے شاہی دفتر کے وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی کی دعوت پر سلطنت عمان کا دورہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات اور مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمان کے شاہی دفتر کے وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی نے شیخ تہنون کے دورے کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید آل نھیان نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر عمان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302806076

WAM/Urdu