پام جمیرہ میں 1.2ارب درہم کے نخیل مال کا افتتاح


دبئی، 28، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی کے پام جمیرہ کے مرکز میں 1.2ارب درہم کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے نخیل مال کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ نئے مال میں شاپنگ، کھانے پینے اور تفریحی مقام کی سہولیات میسر ہیں۔ نخیل کے چیئرمین علی راشد لوتھہ نے نئے مال کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ نیا مال پام جمیرہ کی خوبصورتی اور سہولیات میں ایک اور اضافہ ہے ۔ اس سے جزیرے کے 78,000 باشندوں کو انکی دہلیز پر ایک اور کثیر الجہت سہولت مل گئی ہے۔ نئے مال تک سڑک، ریل یا پیدل آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے تاہم اس مال کا اپنا پام مونوریل اسٹیشن ہے۔ فروری 2020 تک مال کیلئے مونو ریل کی مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہاں ایک تین منزلہ کار پارک بھی موجود ہے جبکہ الاتحاد پارک اور قریبی رہائشیوں کیلئے پیدل چلنے کا راستہ دیا گیا ہے۔ نخیل کے چیئرمین علی راشد لوتھہ نے کہاکہ ہمیں تجارتی، تفریحی ​​اور مہمان نوازی کے منصوبوں میں نخیل مال کو شامل کرنے پر فخر ہے۔ یہ حیرت انگیز نیا منصوبہ فرسٹ کلاس ریٹیل سہولیات میں سے ایک ہے۔ نخیل مال میں تفریحی مقام پر خصوصی توجہ کے ساتھ اس میں پانچ درجے کی دکانیں، ریستورانوں اور پرکشش مقامات سمیت بہت کچھ فراہم کیا گیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302806954

WAM/Urdu