محمد بن سلمان کی شیخ محمدسے ملاقات


دبئی، 28، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے دبئی میں ملاقات کی ۔ شیخ محمد بن راشد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی مفاد کے امور اور اس سلسلے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کےنائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، فیڈرل نیشنل کونسل، ایف این سی کے اسپیکر صقر گھوباش، قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید آل نھیان ، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان ، نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زید آل نھیان ، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین اور امارات گروپ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم اور متعدد شیوخ ، وزراء اور دونوں اطراف کے اعلی عہدیداروں بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302806948

WAM/Urdu