الصیغ اور نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور


ابوظبی، 28، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ وزیر مملکت احمد علی الصیغ اور نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کے درمیان ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مشترکہ تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بحر الکاہل میں اپنے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ الصیغ نے پیٹرز کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کی قیادت مجموعی تعاون کو بڑھانے کی خواہاں ہے۔ نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مجموعی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302806957

WAM/Urdu