ہم ان اصولوں کے وفادار ہیں جن کے لئے ہمارے شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا: محمد بن زاید


ابو ظہبی ، 29 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہداءجنہوں نے وطن عزیز کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تمام اماراتیوںکو قومی تعمیر اور قومی پرچم کو ہر محاذ پر اور ہر حالت میں اونچا رکھنے کی ذمہ داری کو پورا کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ قومی دن کے موقع پر 'نیشن شیلڈ' میگزین کو مندرجہ ذیل بیان میں شیخ محمد بن زید نے کہاکہ " قومی دن کے پیغام کا بنیادی مقصد ہر اماراتی کے لئے یہ ہے کہ وہ دل سے وفادار رہتے ہوئے اپنے وطن کے لئے قربانیاں جاری رکھے۔ "ہمارے شہداء ہمارے برادر ممالک ، ان کے قومی دفاع اور استحکام ، ترقی کے لئے متحدہ عرب امارات کی ٹھوس وابستگی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہر کارنامے کو جب دیکھتے ہیں تو ، ہمیں اپنے شہداءکی قربانیاں یاد آتی ہیں جو ہر کامیابی کے حقیقی شراکت دار ہیں۔۔ "ہمارے شہدا ہمہ وقت فخر کا باعث بنے رہیں گے۔ ان کے بہادری کے کام تاریخ میں ثبت ہوچکے جو ہمارے ملک کے وقار ، استحکام اور ایک روشن مستقبل کی طرف پیش قدمی کو یقینی بنانے کے لئے کی جانے والی تمام مخلصانہ حرکتوں کے لئے ایک الہام کی حیثیت رکھتے ہیں۔ "یوم یادگاریہ پر ، ہم اپنے وطن سے پوری وفاداری کا اظہار کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وطن کی حفاظت میں جان کی قربانی دی اور جن کے بارے ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں اور انہیں ان کا اجر ملے گا۔ "اس پ رجوش موقع پر ، ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ پوری پختگی سے کھڑے ہیں۔ "یوم یادگاریہ پر ہم اپنے مرحوم بانی والد مرحوم شیخ زاید بن سلطان کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے وطن سے وفاداری کا بیج بویا تھا۔ "ہماری قوم کی تاریخ کے اس شاندار دن پر ، میں اپنے اماراتی نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہمارے شہداءکے بیانات کو حرز جان بنائیں ، جو ظلم کے خلاف جنگ اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے ایک نمونہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان کی قربانیوں سے تمام اماراتی قوم پر بھرپور ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان کی بہادری کی داستانیں اور اعمال بہترین ذریعہ ہیں جس سے ہم حوصلہ حاصل کرسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ وطن کا دفاع کرنا ایک مقدس فریضہ ہے۔ "خدا ہمارے شہدا کی روحوں کو سلامتی عطا فرمائے ، ان کو جنت کااجر عطا کرے ، ہماری قوم اور ہمارے وفادار بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کرے اور ان لوگوں کے لواحقین کو جو ہماری شان و شوکت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرگئے ، ان کو سلامت رکھے۔"

ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302807046

WAM/Urdu