مصدر اوراے این آئی ایف کا آرمینیا میں سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیرکا معاہدہ 


ابوظہبی ، 30 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ دنیا کی معروف قابل تجدید توانائی کمپنیوں میں سے ایک مصدر نے آرمینیائی قومی مفادات فنڈ ، اے این آئی ایف کے ساتھ ، تیس کروڑ سے بتیس کروڑ ڈالر مالیت سے 400 میگا واٹ کی گنجائش کےشمسی توانائی کے منصوبوں کے لئے باضابطہ معاہدہ کیا ہے۔ ابوظہبی میں ایک تقریب میں مبادلہ کی کمپنی مصدر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جمیل الرماہی اور اے این آئی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈیوڈ پاپازیان نے ، مشترکہ ترقیاتی معاہدے ، جے ڈی اے پر دستخط کیے۔ جمہوریہ ارمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان،متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و صنعت کے وزیر سہیل المزروعی اور مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون المبارک بھی اس موقع پر موجود تھے جے ڈی اے کے تحت اس پہلے منصوبہ میں آرمینیا کے مغرب میں ایک 200 میگاواٹ یوٹیلیٹی اسکیل شمسی فوٹو وولٹک (پی وی) پلانٹ تعمیر کیا جائے گا الرماہی نے کہا کہ " ارمینیہ کے قومی مفادات فنڈ کے ساتھ صدر سرکیسیان اور ہماری قیادت کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔" الرماہی نے مزید کہاکہ "آرمینیا تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے جس میں سرمایہ کاری کامعاون ماحول ہے اسی وجہ سے ہم نے اے این آئی ایف کے ساتھ شراکت داری میں تیزی سے پیش رفت کی ہے۔"

"25 سے زائد ممالک میں قابل تجدید توانائی کے عالمی رہنما کی حیثیت سے مصدر کو شمسی ، ہوائی اور فضلہ سے توانائی کے کامیاب پیداواری منصوبوں کا وسیع تجربہ ہے۔ "

آرمینیا کے صدرنے کہا کہ"مصدر اور اے این آئی ایف آرمینیا میں صنعتی پیمانے پر قابل تجدید توانائی منصوبوں کے اپنے وعدے پر عمل پیرا ہیں۔"

ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302807350

WAM/Urdu