متحدہ عرب امارات کی لندن میں چاقو زنی کی واردات کی مذمت 


ابوظہبی، 30 نومبر، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے لندن میں نہتے شہریوں پر چاقوسے کئے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں ، وزارت نے متحدہ عرب امارات کے انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی تمام اقسام کے تشدد ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عزم کا اعادہ کیا۔وزارت نے دہشت گردی کی تمام اشکال کو مسترد کرنے پر زور دیا ۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302807349

WAM/Urdu