شارجہ چیمر کے مشرقی افریقہ کے لئے پانچویں تجارتی مشن کا دورہ مکمل


کمپالا، 30 نومبر، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات۔یوگنڈا انویسٹمنٹ فورم نے کمپالا میں سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون اور افریقہ کی ابھرتی ہوئی صنعتی مارکیٹوں میں مارکیٹنگ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ شارجہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سنٹر ، ایس ای ڈی سی کی نمائندگی میں شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ایس سی سی آئی کے زیر اہتمام یہ فورم ، ایس ای ڈی سی کے یوگنڈا کے تین روزہ دورے کے دوران منعقد ہوا۔ شارجہ کی پچیس سے زیادہ صنعتی ، پیداواری اور برآمدی کمپنیوں نے اس فورم میں حصہ لیا ایس سی سی آئی کے چیئرمین عبداللہ سلطان العویس کی سربراہی میں تجارتی مشن نے اپنے یوگنڈا کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ اور کاروباری ملاقاتیں کیں۔فورم کی سائڈ لائن پر العویس نے یوگنڈا کے متعدد وزراء اور معاشی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔جن میں یوگنڈا کے نائب صدر ایڈورڈ کیانوکا ، وزیر مملکت ایلیکس اونزیما ،وزیر مملکت برائے تجارت ویریکے کافوبسا اور یوگنڈا نیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسرآلیو کیگونگو شامل تھے۔ انہوں نے یوگنڈا کے عہدیداروں سے دوطرفہ کاروباری تعلقات اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یوگنڈا اور شارجہ کے مابین سرمایہ کاری کی نئی شراکت داری قائم کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ، العویس نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور یوگنڈا کے درمیان گہری تعلقات ہیں اور یوگنڈا میں تجارتی مشن کا مقصد سب سے پُر امید مارکیٹس میں شارجہ کی موجودگی کو فروغ دینا ہے۔ہم یوگنڈا کے ساتھ تجارتی تبادلوں ، معاشی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔"یو اے ای آج یوگنڈا کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے ، جس کی برآمدات کی مالیت ایک ارب ساتئیس کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات میں یوگنڈا کی برآمدات بیالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر ہیں ایس سی سی آئی کے چیئرمین نے یوگنڈا کی کاروباری برادری کو شارجہ میں ہونے والی نمائشوں ، کانفرنسوں اور کاروباری تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔ یوگنڈا کے نائب صدر کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے ، الیکس اونزیما نے یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کی کوششوں کی تعریف کی دریں اثنا ،آلیو کیگونگو نے حالیہ برسوں میں یوگنڈا کے ساتھ اقتصادی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایس سی سی آئی کی کوششوں کو سراہا۔ دورے کے آخری روز ، یوگنڈا کے متعدد سرکاری اداروں نے شارجہ چیمبر کے تجارتی مشنز کو بھیجنے اور مشرقی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف میں العویس کو ٹرافیوں سے نوازا ۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302807351

WAM/Urdu