محمد بن راشد، محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد نے ایف ون ابوظبی گراں پری کی فائنل ریس دیکھی

  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد وولي عهد السعودية والضيوف يشهدون منافسات جائزة الاتحاد للطيران الكبرى للفورمولا 1 - الجولة الختامية لبطولة العالم 2019

ابوظبی، یکم دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے یاس مرینا سرکٹ میں فارمولہ ون اتحاد ایئر ویز ابو ظبی گراں پری 2019 کے آخری دن کی ریس دیکھی ۔ 28 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہنے والی ابوظبی گراں پری 2019 مشرق وسطی کی سب سے بڑی بین الاقوامی ریس ہے۔ ابوظبی میں فارمولہ ون سیزن کی آخری ریس میں برطانیہ کے لیوس ہیملٹن نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے ریس پر مکمل کنٹرول اور کوئی غلطی کئے بغیر مرسیڈیز کے لئے اپنے چھٹے چیمپئن شپ سیزن کا اختتام کیا۔ ریس کو دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کے نائب حکمران اور وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم، ام القوین کے ولی عہد شہزادہ ، شیخ راشد بن سعود بن راشد المعلا سمیت متعدد شیوخ ، وزراء ، اعلی حکام، برادر اور دوست ممالک کے وفود کے سربراہان، سرکاری مہمانوں اور ایف ون کے مداحوں کے ایک بڑے ہجوم نے بھی دیکھا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302807677

WAM/Urdu