جاپان نے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات سے 32.24 ملین بیرل خام تیل درآمد کیا


ٹوکیو، یکم دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ ٹوکیو کی ایجنسی برائے توانائی اور قدرتی وسائل کے اعدادوشمار کے مطابق جاپان نے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات سے 32.24 ملین بیرل خام تیل درآمد کیا ہے۔ یہ اعدادوشمار جاپان کی تیل کی درآمدات کا 37.6 فیصد ہے جو رواں ماہ میں کسی ایک ملک سے سب سے زیادہ ہے۔ اکتوبر میں عرب تیل 79.15 بیرل یا جاپان کی پٹرولیم ضروریات کا 92.4 فیصد تھا۔ وزارت کے مطابق خام تیل دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے لئے درکار 35 فیصد توانائی فراہم کرتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302807702

WAM/Urdu