ھزاع بن زاید اور آرمینیا کے صدر کی ملاقات

  • هزاع بن زايد يلتقي رئيس أرمينيا
  • هزاع بن زايد يلتقي رئيس أرمينيا
ویڈیو تصویر

ابوظبی، یکم دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ھزاع بن زاید آل نھیان اور آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان کے درمیان ابوظبی میں ملاقات ہوئی۔ آرمینیا کے صدر ابوظبی گراں پری 2019 میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں ۔ ابوظبی گراں پری 28 نومبر سے یکم دسمبر تک یاس مرینا سرکٹ میں ہوئی ۔ ملاقات میں شیخ ھزاع نے دونوں ممالک کے مابین ٹھوس تعلقات کو سراہا ۔ آرمینیا کے صدر نے ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں فارمولہ ون اتحاد ایئر ویز ابو ظبی گراں پری 2019 کے شفاف اور بہترین انعقاد کی تعریف کی۔ ملاقات ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ کے دیوان کے ڈائریکٹر جنرل جابر محمد غنم السویدی، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں ثقافتی امور کے معاون وزیر عمر سیف غوباش اور متحدہ عرب امارات کیلئے آرمینیا کے سفیر مہر مکرمین بھی شریک تھے ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302807709

WAM/Urdu