عرب امارات میں پاوربوٹ ریسنگ کا بڑا مہینہ ، ابوظہبی میں یو آئی ایم ایف 2 سیریز کی تیاریاں

  • abu dhabi brings down curtain on uim f2 series in huge month for powerboat racing in uae 1
  • abu dhabi brings down curtain on uim f2 series in huge month for powerboat racing in uae 2

ابوظہبی ، 2 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ ظہبی کی گرینڈ پری ، 2019 کی یو آئی ایم فارمولا 2 ورلڈ چیمپئن شپ کو آئیندہ ویک اینڈ پر نتیجہ خیز بنارہی ہوگی ، تب رواں ماہ عالمی پاور بوٹ ریسنگ ہوگی اور جس میں دنیا ، متحدہ عرب امارات میں عالمی سطح کے تین ایسے ٹائٹلز کا فیصلہ دیکھے گی – ٹیم ابوظہبی کے راشد القمزی جو پہلے ہی تین برس میں دو بار فارمولا ٹو کے عالمی ٹائٹل کا سہرا اپنے سر جیت چکے ہیں کو اس بار اپنے وطن کے پانیوں میں بہترین سیزن میں مہارت دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا – ابوظہبی انٹرنیشنل میرین سپورٹس کلب کیلئے بھی یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ یو آئی ایم ایف 2 چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا ، ساتھ ساتھ القمزی کو وہ رکارڈ بنانے کا موقع ملے گا جس میں وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پہلے ایف ٹو گرینڈ پری کے فاتح بن سکیں – القمزی کی اس ممکنہ کامیابی کی راہ روکنے کیلئے چار ڈرائیوز سامنے ہونگے جن میں پرتگال کے دوارتے بیناونتے ، سویڈن کے اولا پیٹرسن ، ہالینڈ کے فریڈینینڈ زینڈبرگن اور جرمنی کے سٹیفن ہگن جوکہ رواں سال ناروے کے گرینڈ پری کے فاتح ہیں ، شامل ہیں ۔ یہ سب ابوظہبی انٹرنیشنل میرین سپورٹس کلب ، ایڈمسک ، کی 19 طاقتور بوٹ لائن اپ اسمبلنگ میں شامل ہیں جوکہ رواں سال ورلڈ اینڈیورنس چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم ابوظہبی کی ہوم بیس ہے – ان مقابلوں میں شون ٹورنٹ اور فالح المنصوری بھی 13 اور 14 دسمبر کو یو آئی ایم – ایکس سی اے ٹی ورلڈ چیمپئن شپ کو جیتے رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کوشاں نظر آئیں گے ۔ ٹورنٹے کے اہداف میں ایف ون ایچ ٹو او کا اعزاز دوسری بار حاصل کرنا ہوگا اور اسی کے ساتھ وہ ٹیم چیمپئن شپ میں ثانی القمزی کے ہمراہ بھی ایک اور اعزاز لینے کیلئے کوشاں نظر آئیں گے – ایڈمسک کے جی ایم سالم الرمیثی کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ پاور بوٹ ریسنگ کی عالمی چیمپئن شپ والوں کیلئے جوش اور ولولے کا ہوگا ، اس میں سب سے اولین ترجیح یو آئی ایم ایف ٹو ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ، اور اسکا یہاں پہلا انعقاد ولولہ انگیز ہے ۔ اس میں بہترین ڈرائیورز اپنی اعلی ترین مہارت کا اظہار کرتے نظر آئیں گے ۔ پرتگال میں حادثے کی وجہ سے شرکت سے محروم رہ جانے والے ٹیم ابوظہبی کے راشد الطائر بھی ان مقابلوں میں شریک نظر آئیں گے – ایڈمسک نے ان مقابلوں کیلئے 1825 میٹر کا ایف ٹو سرکٹ بنایا ہے جو جی ٹی ون فائیو اور ایف 4 نیشنل کلاس کیلئے 1015 میٹر کا ہوگا ۔ ایف 2 کی کشتیاں اس پانی میں جمعرات کو سہہ پہر 3 بجے فری پریکٹس کرتی نظر آئیں گی ، اسکا دوسرا پریکٹس سیشن اگلے روز ، دن کے سوا دس بجے ہوگا ، اسکے بعد ساڑھے تین بجے کوالیفائنگ کے تین راؤنڈز ہونگے ، ہفتے کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے 2019 ابوظہبی گرینڈ پری ان پانیوں میں دوڑتی نظر آئیں گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302807773

WAM/Urdu