عرب لیگ کا عرب امارات کے 48 ویں قومی دن پر مبارکبادی پیغام


قاہرہ ، 2 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات کے 48 ویں قومی دن پر مبارک باد دی ہے – عرب لیگ کے اسٹنٹ سیکریٹری جنرل ایمبیسڈر حسام زکی نے قاہرہ میں قائم اس عرب تنظیم کی طرف سے تہنیتی پیغام میں عرب امارات کی کامیابی کے سفر کو سراہا ہے ۔ امارات نیوز ایجنسی ، وام ، کو بیان میں انہوں نے انسانی یکجہتی ، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے عرب امارات کے عوام کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے – انہوں نے کہاکہ مرحوم شیخ زاید بن سلطان النھیان نے ان درجہ بالا مقاصد کیلئے مستحکم بنیادیں رکھیں ۔ انہوں نے عرب مقاصد کے حصول میں عرب امارات کی طرف سے معاون کردار ادا کئے جانے کو بھی سراہا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302807807

WAM/Urdu