البانیہ میں متاثرین زلزلہ کیلئے ای آر سی کے ریسکیو اقدامات پر حمدان بن زاید کو بریفنگ


ابوظہبی ، 3 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ الظفرۃ ریجن میں حکمران کے نمائیندہ اور امارات ہلال احمر ، ای آر سی کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن زاید النھیان نے زلزلے متاثرین کی امداد کیلئے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان کی ہدایت پر البانیہ کے دارالحکومت ترانہ جانے والے ای آر سی کے وفد سے ٹیلیفون پر گفتگو کی – ای آر سی کے وفد کے سربراہ عامر الزعابی سے گفتگو میں شیخ حمدان کو عرب امارات کی قیادت کی ہدایت پر البانیہ میں انسانی ہمدردی اور ریلیف کے اقدامات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں مقامی حکام کے ساتھ تعاون اور رابطوں کے جاری سلسلے اور اس میں متاثرین کی امداد کے عمل سے متعلق بھی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا گیا – شیخ حمدان نے کہاکہ عالمی سطح پر ایسے ریلیف اور امداد کے اقدامات ملکی قیادت کی ہدایت پر کیئے جاتے ہیں اور انہوں نے البانیہ میں متاثرین کی ہرممکن امداد کرکے عرب امارات کے انسانی ہمدردی اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی – انہوں نے کہاکہ عرب امارات اس موقع پر البانیہ کی ضروریات پورا کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا اور ای آر سی کا امدادی وفد وہاں اپنے اقدامات تیز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302807910

WAM/Urdu