پیر 10 اگست 2020 - 8:24:33 شام

متحدہ عرب امارات نے امیچر آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں چین کو شکست دیدی


منسک، 05 جنوری، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی آئس ہاکی ٹیم نے بیلاروس میں کرسمس انٹرنیشنل امیچر آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں چینی ٹیم کو 11۔17 سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ 3 سے 8 جنوری تک بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں جاری رہے گا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے کپتان اور آئس اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل جمعہ الدھری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سالانہ بنیادوں پر اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ہر سال اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش دونوں ملکوں کے مابین کھیلوں کے میدان میں مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی طرف سے کھیلوں کو دی جانے والی اہم توجہ کی روشنی میں اس کھیل کو ترقی دینے کے لئے دونوں ممالک کے مابین شراکت داری اور تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی ٹیم نے چینی ٹیم کے خلاف بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کویت میں آئس ہاکی کا عرب کپ ہوگا جس میں العین تھیبس آئس ہاکی ٹیم حصہ لے گی۔ آئس ہاکی کا یہ ٹورنامنٹ 2 سے 8 فروری تک ہوگا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302814103

WAM/Urdu