پیر 10 اگست 2020 - 8:17:03 شام

یو اے ای ایف اے کی عبوری کمیٹی نے 2020 کا عمومی بجٹ منظور کرلیا


ابوظہبی ، 6 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی فٹبال فیڈریشن ، یو اے ای ایف اے کی عبوری کمیٹی کا دوسرا اجلاس اتوار کو ہوا جس میں بنیادی ایجنڈا امور پر غور کرتے ہوئے اس پر آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا ، اس میں 2020 کیلئے فیڈریشن کا جنرل بجٹ بھی شامل ہے – چیئرمین کمیٹی شیخ راشد بن حمید النعیمی کی زیر صدارت ہونے والی اس میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے آرٹیکلز میں متعدد ترامیم پر غور کیا اور جنرل اسمبلی کو پیش کرنے کیلئے سفارشات کی منظوری بھی دی ۔ یہ جنرل اسمبلی 12 جنوری کو منعقد ہونے جارہی ہے – کمیٹی نے قومی ٹیموں اور تکنیکی امور کمیٹی کیلئے موضوعات و سفارشات کا جائزہ لیا ، 2022 کے ورلڈ کپ اور 2023 کے ایشیاء کپ فائنلز کیلئے کوالیفائنگ مقابلوں کی تیاریوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔ عرب امارات کی اولپمکس ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا جوکہ ان دنوں اے ایف سی ایشیاء کپ انڈر 23 کے فائنل کی خاطر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک گئی ہوئی ہے – عبوری کمیٹی کے اجلاس میں ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کی ساتویں میڈیکل کانفرنس کی 2022 میں میزبانی کی تجویز ارسال کرنے کی منظوری دی گئی ، اس حوالے سے یو اے ای ایف اے کی میڈیکل کمیٹی سے 9 جنوری تک سفارشات بھی طلب کرلی گئیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302814291

WAM/Urdu