کاربن ڈپلومیسی کے لئے عرب امارات مشرق وسطی میں ڈنمارک کاواحد شراکت دار ہے:ڈینش سفیر

  • photo5812137096171860151
  • photo5812137096171860138
ویڈیو تصویر

بنسال عبدالقادر سے ابوظہبی ، 7 جنوری ، 2020 (وام) ۔۔ ڈنمارک نے کاربن ڈپلومیسی کے لئے عرب امارات کو مشرق وسطی میں اپنا واحد پارٹنر منتخب کیا ہے ، یہ بات ڈنمارک کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے امارات نیوز ایجنسی وام کوبتائی ۔ عرب امارات میں ڈنمارک کے سفیر فرانز مائیکل سکجولڈ میلبین نے ابو ظہبی میں ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ"دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پہلو ڈنمارک کی توانائی ، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلیوں میں تعاون کے حوالے سے عرب امارات کی اہمیت ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں ڈنمارک کا سفارتخانہ واحد سفارت خانہ ہے جس کو ڈنمارک نے مشرق وسطی میں کاربن ڈپلومیسی کے لئے نامزد کیا ہے۔ سفیر نے وضاحت کی کہ ڈنمارک نے 2030 تک کاربن کے اخراج میں 70 فیصد کمی کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے حال ہی میں ’کاربن ڈپلومیسی‘ کا آغاز کیا اور اس مقصد کے لئے دنیا بھر میں اپنے 15 سفارت خانوں کو ’فرنٹرنر سفارت خانوں‘ کا نام دیاہے۔ ابوظہبی سفارت خانے کو دو وجوہات کی بناء پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ ہم عرب امارات کو ایک ترقی پسند تیل اور گیس پیدا کرنے والے ملک کی حیثیت سے دیکھتے ہیں دوسرا یہ کہ ابو ظہبی بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی ، IRENA کے ہیڈ کوارٹر کا میزبان ہے۔ کاربن ڈپلومیسی میں ڈنمارک کے دوسرے اہم سفارت خانوں میں بیجنگ ، برلن ، ہنوئی ، جکارتہ ، میکسیکو ، نیروبی ، نئی دہلی ، پیرس ، پریٹوریا ، سیئل ، ٹوکیو ، واشنگٹن ، نیویارک اقوام متحدہ مشن ، اور برسلزای یو مشن شامل ہیں ۔ سفیر نے عوامی تعلقات کے بارے میں کہا کہ ، عرب امارات میں رہنے اور کام کرنے والے تقریبا 2500 ڈینش شہری دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر ، عرب امارات میں ڈنمارک کی تقریبا 175 کمپنیاں کام کر رہی ہیں ، جن میں زیادہ تر صحت ، خوراک ، شپنگ ، مشینری اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلقہ ہیں۔ رواداری کے سال کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ" رواداری کا گزشتہ سال" کا ایک مکمل نظریہ اور مرکزی خیال تھا مجھ سمیت دیگر دنیا کو مشغول کرنے کی جانب یہ بہت اہم بات تھی۔

ترجمہ۔تنویر ملک

https://wam.ae/en/details/1395302814463

WAM/Urdu