بدھ 30 ستمبر 2020 - 6:21:00 صبح

ابوظہبی میں 2019 کے ابتدائی 10 ماہ میں گاڑیوں کی تجارت 5 فیصد بڑھی


ابوظہبی ، 13 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ ابوظہبی میں گاڑیوں کی تجارت نے مثبت رحجان برقرار رکھتے ہوئے 2018 کے مقابلے میں 2019 کے پہلے دس ماہ میں 5 فیصد ترقی کی – ابوظہبی کے شماریات مرکز سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں جنوری سے اکتوبر تک مقامی کاروں کی فروخت 28 ارب 66 کروڑ درہم بڑھی ۔ انہی دس ماہ میں گاڑیوں کی دوبارہ فروخت بھی قابل قدر بڑھ کر 14 ارب 45 کروڑ درہم رہی جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے حجم 11 ارب 38 کروڑ درہم سے 27 فیصد زائد ہے – گزشتہ سال کے ابتدائی دس ماہ میں برآمدی گاڑیوں کی مالیت 13 ارب 85 کروڑ درہم سے زائد رہی جبکہ 2018 کے اسی عرصہ میں انکی مالیت 15 ارب 67 کروڑ درہم تھا ۔ جنوری سے اکتوبر 2019 میں امارات کی کاروں کی برآمد کا حجم 350 ملین درہم رہا جوکہ 2018 کے اسی عرصہ میں 255 ملین درہم تھا ، اس طرح اس شعبے میں اضافہ 2ء37 فیصد رہا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302815761

WAM/Urdu