محمد بن زاید کی ابوظہبی پائیدار ہفتہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت


ابوظہبی ، 13 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان نے دیگر عالمی قائدین کے ہمراہ آج ابوظہبی پائیدار ہفتہ ، اے ڈی ایس ڈبلیو 2020 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی – پائیدار ترقی کو بڑھاتے ہوئے کے موضوع سے یہ ابوظہبی پائیدار ہفتہ کا فورم ابوظہبی قومی نمائش مرکز میں منعقد ہورہا ہے ۔ دنیا میں پائیدار ترقی کا پہیہ تیز کرنے کیلئے اے ڈی ایس ڈبلیو ایک عالمی پلیٹ فارم ہے – رواں سال کے اس ہفتے میں پالیسی سازوں ، صنعتی ماہرین ، ٹیکنالوجی کے موجدین اور پائیدار قیادت کی نئی نسل کی اجتماعی شرکت کا منفرد امتزاج سامنے آیا ہے ۔ اس موقع پر پائیدار ترقی کے موضوع پر علم و دانش کا تبادلہ ہوگا ، مجوزہ حکمت عملیوں پر عملدرآمد کیلئے غور ہوگا اور انسانی ترقی کیلئے مسائل کا حل پیش کیا جائے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302815766

WAM/Urdu