ادنوک کی جانب سے جامع پائیداریت کے اہداف2030 کا اعلان


ابو ظہبی ، 13 جنوری ، 2020 (وام) .. ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی ،ادنوک نے تیل و گیس کی ذمہ دار تیاری کی اپنی وراثت میں توسیع اور ماحولیاتی انتظام کے لئے دیرینہ وابستگی کو مضبوط بنانے کے لئے جامع پائیداری اہداف کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر مملکت اورادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان الجابر نے ابوظہبی ہفتہ پائیداری اے ڈی ایس ڈبلیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پائیداری کے یہ اہداف عرب امارات کی زیادہ سے زیادہ قدرکو برقرار رکھنے کے لئے ادنوک کے وژن کی معاونت کرتے ہیں۔ یہ اہداف ادنوک کی مستحکم ماحولیاتی اور معاشرتی کارکردگی کی بھی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ کمپنی توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرتے ہوئے سمارٹ نمو کی حکمت عملی 2030 بھی پیش کرتی ہے۔ اہداف اس کے علاوہ ذمہ دار کھپت و پیداوار ، آب و ہوا اورماحولیاتی تحفظ اور معاشی مواقع کو بڑھانے کے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔ ان پائیداری اہداف کے تحت ادنوک 2030 تک گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 25 فیصدتک کمی لانے کا ارادہ رکھتا ہے ، اور کم سے کم کاربن اخراج کے ساتھ دنیا کی گیس اورتیل کی پیدواری کمپنیوں میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرے گا ۔ بین الاقوامی ایسوسی ایشن آف آئل اینڈ گیس پروڈیوسرز کے مطابق ، فی الحال ادنوک تیل و گیس کی صنعت میں سب سے کم گرین ہاوس گیسز پیدا کرنے والی پانچ کمپنیوں میں شامل ہے ۔ ادنوک نے میٹھے پانی کی کھپت کا تناسب پانی کے کل استعمال کے 0.5 فیصد سے کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ادنوک استعمال شدہ 99 فیصد سے زیادہ پانی سمندرسے حاصل کرتا ہے۔ اہداف میں ادنوک نےوسیع تر مقامی ماحول میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو بھی جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ اس ہدف کے تحت ادنوک 2022 کے آخر تک ابوظہبی کے الظفرا ریجن میں ایک کروڑ مینگروو کے پودے لگائے گا۔ اسی مدت کے دوران ادنوک 2030 تک اپنی مکمل ویلیو چین میں سے 50 فیصد ملک میں آئی سی وی قدر حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ سماجی و اقتصادی ترقی ، علم کی منتقلی میں بہتری اور عرب امارات کے شہریوں کے لئے ہنر مند روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔ ادنوک کا آئی سی وی پروگرام عرب امارات میں ترقی کے لئے اس کے عزم کا ایک کلیدی حصہ ہے۔ اب تک اس پروگرام نے 44 ارب درہم (12 ارب ڈالر) سے زیادہ کی رقم متحدہ عرب امارات کی معیشت میں واپس کی ہے اور عرب امارات کے شہریوں کے لئے جنوری 2018 میں آغاز کے بعد سے نجی شعبے میں 1،500 سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔ ڈاکٹر الجابر نے کہا کہ "ادنوک کے اہداف ذمہ دارانہ پیداوار کے لئے ہمارے عہد کی مزید عکاسی کرتے ہیں ہم معیشت ، ماحولیات اور اپنے سب سے اہم اثاثہ یعنی اپنے لوگوں کے لئے پائیدار حکمت عملی کے لئے جامع طریقہ اختیار کر رہے ہیں ۔انہوں نےمزید کہا کہ"اہم بات یہ ہے کہ ، ہم ان اہداف کے ذریعے عرب امارات کی سماجی و معاشی ترقی کے بنیادی عنصرکی حیثیت سے اپنے کردار کو تقویت دیتے ہوئے اپنے لوگوں کی حفاظت اور اپنے اثاثوں کی سالمیت پر مسلسل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ذمہ دارانہ پیداواری عمل میں استحکام کے لئے ادنوک اپنے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام جاری رکھے گااور ماحولیاتی کارکردگی کو بہتر بنانے لئے نئی اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتے رہیں گے۔ "

فی الحال الریادہ کی سہولت سالانہ 800،000 ٹن کان ڈائی آکسائیڈ کو توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جسے 2030 تک ہر سال 5 ملین ٹن تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ ۔ ادنوک اپنے کام کے شعبوں میں ماحولیاتی نظام کے فعال تحفظ کو یقینی بناتاہے اور اس کی سرگرمیوں میں حیاتیاتی تنوع ، سمندری حیات اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ادنوک نے سمندری حیات کی حفاظت کے لئے 293 مرجان کی مصنوعی چٹانیں بھی تعمیر کی ہیں۔مستقبل کی متنوع توانائی کے لازمی جزو کے لئے ماحولیاتی تحفظ ، تیل اور گیس کی صنعت کو جدید بنانے کے لئے ادنوک کا ’آئل اینڈ گیس 4.0‘ مشن ایک اہم ستون ہے۔ لاکھوں ڈیٹا سینسرز سے معلومات حاصل کرکے ریئل ٹائم ریڈنگ دینے کے لئے ادنوک کے پینورما ڈیجیٹل کمانڈ سنٹر میں بنیادی صحت ، سیفٹی ، اور ماحولیات سے متعلق انفارمیشن سسٹم بنایا گیا ہے۔ ادنوک ماحولیاتی خطرات کی نگرانی کے لئے آپٹیکل تصاویر کااستعمال کرنے والا پہلا ادارہ ہے اس کے علاوہ امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون کے استعمال میں بھی اسی ادارے نے پہل کی۔ ادنوک نے تیل اور گیس کی صنعتوں کے فضلے کومناسب طور پر ٹھکانے لگانے کے لئے جدید ترین ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی قائم کیا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302815788

WAM/Urdu