محمد بن زاید سے سعودی وزیر توانائی کی ملاقات


ابوظہبی ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے منگل کو یہاں سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود نے ملاقات کی ۔ وہ ان دنوں ابوظہبی پائیدار ہفتہ 2020 میں شرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے ہیں – ملاقات کے موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان توانائی شعبے سمیت تعاون اور تعلقات کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی – ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید ال نھیان ، وزیر رواداری شیخ نھیان بن مبارک النھیان ، وزیر توانائی و صنعت سھیل بن محمد سمیت دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302816045

WAM/Urdu