پیر 21 ستمبر 2020 - 4:43:44 صبح

عالمی ثالثی عدالت کا جبوتی کو ڈی پی ورلڈ کے حقوق کی فوری بحالی کا حکم


دبئی ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ ڈی پی ورلڈ نے دورالہ کنٹینر ٹرمینل کے معاملے میں حکومت جبوتی کیخلاف ایک اور قانونی کامیابی حاصل کرلی ۔ لندن میں عالمی ثالثی کے ٹربیونل نے جبوتی کو حکم دیا ہے کہ وہ اس ٹرمینل کیلئے 2006 کے معاہدے کے تحت ڈی پی ورلڈ کے حقوق اور مفادات کو بحال کرے اور یا پھر اسکا ہرجانہ ادا کرے – آزاد ماہرین کے مطابق اس معاملے کی وجہ سے ڈی پی ورلڈ کو نقصان کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زائد کا ہے ۔ عالمی ٹربیونل کے مطابق حکومتی جبوتی نے فروری 2018 میں اس ٹرمینل کی انتظام کاری سے ڈی پی ورلڈ کو ہٹاکر غیرقانونی اقدام کیا تھا ۔ تب حکومت جبوتی نے یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ کرتے ہوئے اس ٹرمینل کو ریاستی ادارے کے پاس منتقل کردیا تھا – عالمی ٹربیونل کا یہ فیصلہ ڈی پی ورلڈ کے حق میں اپنی نوعیت کا چھٹا فیصلہ ہے ، ایسے پہلے فیصلے ہائیکورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز اور لندن کورٹ کی طرف سے جاری ہوئے ۔ اب تک حکومت جبوتی ان تمام فیصلوں کو نظرانداز کرتی رہی ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹرمینل سے متعلق معاہدہ انگلش لاء کے مطابق اور تحت ہی مرتب ہوا تھا – دورالہ کنٹینر ٹرمینل ، جبوتی میں ملازمت کا اور ریونیو حصول کا سبے سے بڑا ذریعہ ہے اور اپنے قیام سے ہی یہ منافع میں چلتا آیا ہے ۔ برطانوی عدالت نے ڈی پی ورلڈ کے زیرانتظام چلتے رہنے والے اس ٹرمینل کو جبوتی کیلئے " عظیم کامیابی " کی داستان قرار دیا ہے – عالمی عدالتی فیصلے کے بعد اب ڈی پی ورلڈ کو اس پر حکومت جبوتی کے ردعمل کا انتظار ہے ۔ ٹربیونل نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ اگر جبوتی اس پر عمل نہیں کرے گا تو پھر اس کے خلاف ہرجانے کی کارروائی ہوگی – ڈی پی ورلڈ دنیا کے چھ براعظموں کے 40 ممالک میں 78 ساحلی و زمینی ٹرمینلز اور 50 معاون کاروبار کو چلارہی ہے ۔ دنیا بھر کی حکومتوں کے ساتھ اس کی مضبوط کاروباری روابط ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302816115

WAM/Urdu