عرب امارات کی سٹاک مارکیٹس میں 1ء7 ارب درہم کا اضافہ


ابوظہبی ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی سٹاک مارکیٹس میں دوسرے دن بھی تیزی رہی اور ٹریڈنگ میں بہتری کے ساتھ کمپنیوں کا 1ء7 ارب درہم کا کاروبار ہوا – ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج جنرل انڈکس میں 2020 کے آغاز کے بعد سے اب تک 68 پوائنٹس یا 34ء1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ابوظہبی سیکیورٹیز مارکیٹ میں گزشتہ روز کی مقابلے میں مجموعی پوائنٹس بڑھ کر 62ء5168 ہوگئے اور 07ء1 فیصد اضافہ رکارڈ ہوا ، اے ڈی ایکس جنرل کا سب سے زیادہ پوائنٹس کا رکارڈ 25ء5426 ہے جوکہ اپریل 2019 میں قائم ہوا تھا – ابوظہبی کی مارکیٹس میں 2020 کے آغاز کے بعد سے فرسٹ ابوظہبی بنک کے حصص 14ء6 فیصد بڑھ کر 56ء15 درہم فی شیئر ہوگئے ۔ ابوظہبی کمرشل بنک کے حصص 06ء8 درہم اور ابوظہبی اسلامک بنک کے حصص 5ء5 درہم کے رہے – دبئی میں ڈی ایم ایم جنرل رجسٹرڈ کے پوائنٹس گزشتہ روز کی نسبت 2802 ہوگئے اور یہ اضافہ 32ء27 پوائنٹس کا اور 98ء0 فیصد بنتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302816067

WAM/Urdu