عرب امارات کے نائب صدر اور مالی کے صدر کی ملاقات


ابوظہبی ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور مالی کے صدر ابراھیم بوبکر کے درمیان ملاقات ہوئی جوکہ ابوظہبی پائیدار ہفتہ 2020 کے موقع پر منعقد ہوئی – اس ملاقات میں دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ انفراسٹرکچر کی ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی – ملاقات کے موقع پر وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بن ابراھیم الھاشمی بھی موجود تھیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302816093

WAM/Urdu