اتحاد ایئرویز اور ایزی جیٹ کے درمیان نئی شراکت داری


ابوظہبی ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ اتحاد ایئرویز اور ایزی جیٹ کے درمیان نئی شراکت داری سے صارفین کو دونوں فضائی کمپنیوں کو ملانے کے نیٹ ورک کی ٹکٹس ایزی جیٹ ورلڈ وائڈ ویب سائیٹ سے خریدنے کی سہولت میسر آئے گی اور یہ یورپ ، افریقہ ، جزائر ازورز اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی سفر کے نئے امکانات بھی پیدا کرے گی – یہ شراکت داری فوری نافذالعمل کردی گئی ہے جوکہ ایزی جیٹ کی جانب سے ممتاز فضائی تقابلی جائزہ کے سرچ انجن ، ڈوہوپ ، کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ہی کی پیشرفت ہے ، اس کی بدولت ایزی جیٹ ورلڈ وائڈ ویب سائیٹ کو طویل فاصلے کی پروازوں کیلئے یورپیئن نیٹ ورک سے رابطہ حاصل ہوا ہے ۔ اتحاد ایئرویز کیلئے اس کا حصول " نئی تقسیم کار صلاحیت ، این ڈی ایس " کے استعمال سے ہوگا جوکہ نئی شراکت داری کیلئے تکنیکی صلاحیت فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے – ایزی جیٹ اور ڈوہوپ کے ساتھ باہمی تعاون ، اتحاد ایئرویز کیلئے ایسی ٹیکنالوجی کا پہلی بار استعمال ہوگا اور اتحاد ایئرویز نے 2020 میں این ڈی سی پورٹ فولیو کیلئے مزید ایئر لائنز اور شراکت داروں کو بڑھانے کا منصوبہ بنارکھا ہے – اتحاد ایئرویز کے نائب صدر علی صالح کا کہنا ہے کہ دونوں بڑے فضائی اداروں کے درمیان یہ شراکت داری قابل قدر پیشرفت ہے جو ابوظہبی سے یورپ تک فضائی سفر کو مزید بہتر اور وسیع بنائے گی ۔ انہوں نے اس شراکت داری کو فضائی سفر کے عالمی مسافروں کیلئے بھی بہت سہولت کا باعث قرار دیا – ایزی جیٹ کی ہیڈ آف کمرشل پارٹنرشپ ریشل سمتھ کا کہنا ہے کہ اتحاد ایئرویز کے ساتھ یہ شراکت داری قابل مسرت و افتخار ہے ، اس سے ایزی جیٹ کے مسافروں کیلئے ابوظہبی کیلئے مزید راہیں کھلیں گی اور اسی طرح اتحاد ایئرویز کیلئے یورپ میں نئی راہیں ہموار ہوں گی – اس شراکت داری کے نتیجے میں فضائی سفر کے صارفین کو یورپ سے ابوظہبی تک 68 شہروں سے ایزی جیٹ کی ویب سائیٹ سے ٹکٹس خریدنے کی سہولت میسر آئے گی جبکہ اتحاد ایئرویز کو یورپ کے دس بڑے گیٹ ویز سے رابطوں کی توسیع بھی ملے گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302816025

WAM/Urdu