پیر 21 ستمبر 2020 - 2:52:04 صبح

وزیر ثقافت سے جاپانی خاتون اول کی ملاقات

  • نورة الكعبي تستقبل سيدة اليابان الأولى
  • نورة الكعبي تستقبل سيدة اليابان الأولى
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ وزیر ثقافت و ترقی علم نورہ بنت محمد الکعبی سے جاپان کے وزیر اعظم کی اہلیہ اکی ابے نے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات وزارت ثقافت کے ہیڈکوارٹرز میں پیر کو منعقد ہوئی جس کے دوران جاپانی خاتون اول نے ثقافت اور اقدار کے فروغ کی خاطر متحدہ عرب امارات کے اقدامات سے متعلق آگاہی لی – الکعبی نے انہیں رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو آرٹس اور ثقافت سے فروغ دینے کی خاطر عرب امارات کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ عالمی ثقافت کے تحفظ کی خاطر عرب امارات کی جانب سے غیرملکی اداروں کے ساتھ تعاون سے متعلق بھی بتایا – وزیر ثقافت نے عرب امارات اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات کے عزم کو دہرایا اور ان دیرینہ تعلقات میں بالخصوص سیاسی ، اقتصادی ، ثقافتی ، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کی صورتحال کو بھی اہم قرار دیا ۔ انہوں نے جاپان میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مسز ابے کے کردار و اقدامات کو بھرپور سراہا – نورہ الکعبی نے کہاکہ جاپان کی ثقافت کو عرب امارات میں بہت اہمیت دی جاتی ہے اور عرب امارات سے جاپان میں سیاحوں کی آمد بھی بڑھی ہے ، اماراتی باشندوں میں جاپانی زبان ، مہارت اور جدید روایتی کلچر کے بارے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے – انہوں نے بتایاکہ زاید یونیورسٹی کے جاپان کلب میں جاپانی زبان سیکھنے والے طلباء کی تعداد بڑھ رہی ہے ، ایسی پیشرفت نہ صرف ایک دوسرے کی ثقافت کو بہتر انداز میں سمجھنے بلکہ معلومات کے تبادلے میں بھی اہم ثابت ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302816044

WAM/Urdu