عجمان کے حکمران اور ولی عہد کا " تلاش امید " کی کامیابی کیلئے اماراتی کوششوں پر اظہار افتخار

  • حاكم عجمان وولي عهده يوقعان على القطعة الأخيرة من " مسبار الأمل"
  • حاكم عجمان وولي عهده يوقعان على القطعة الأخيرة من " مسبار الأمل"
  • حاكم عجمان وولي عهده يوقعان على القطعة الأخيرة من " مسبار الأمل"
  • حاكم عجمان وولي عهده يوقعان على القطعة الأخيرة من " مسبار الأمل"
ویڈیو تصویر

عجمان ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران عزت مآب شیخ حمید بن راشد النعیمی اور عجمان کے ولی عہد عزت مآب شیخ عمار بن حمید النعیمی نے " ہوپ پروب پراجیکٹ " ( تلاش امید منصوبہ ) کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اماراتی نوجوانوں کی کاوشوں پر فخر کا اظہار کیا ہے – یہ منصوبہ مریخ کی تلاش اور خلائی شعبے میں ترقی سے متعلق ہے ۔ قائدین نے ان خیالات کا اظہار امارات مریخ مشن کے متعدد ارکان سے ملاقات میں کیا اور تلاش امید کے آخری حصے پر دستخط بھی کیئے جسے امارات کے حکمرانوں اور سپریم کونسل کے اراکین کے نام سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ اس پر یہ تحریر بھی درج ہے " امید کی طاقت زمین و آسمان کے درمیان فاصلے کو کم کردیتی ہے " – شیخ حمید اور شیخ عمار کا کہنا تھا کہ ملک کو ایسے قابل جوانوں کی ضرورت ہے جو دنیا پر واضح کردے کہ عرب امارات کے پاس سائنسدان ، ماہرین ، تمام شعبوں کے تخلیق کار اور خصوصا خلائی شعبے کے ماہرین ہیں ۔ انہوں نے ان نوجوانوں کو تحقیق و کامیابیوں کیلئے گامزن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسے ملک کی عالمی کامیابی کا خواب شرمندہ تعبیر بنانے کا ذریعہ قرار دیا – دونوں قائدین کو ایم ایم ایم کے مینجر نے اپنی ٹیم کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ مریخ کا یہ اماراتی مشن جاپان کے خلائی مرکز سے جولائی میں بھیجا جانا ہے جوکہ 600 ملین کلومیٹر کا سفر کرکے فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا جوکہ عرب امارات کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات کا موقع بھی ہوگا – یہ منصوبہ نومبر 2015 میں شروع کیا گیا تھا جوکہ خلائی تحقیق کے شعبے میں عرب امارات کی کاوشوں کیلئے ایک اہم موڑ ہے ، یہ ان نو ممالک کے 26 خلائی مشنز میں شامل ہوگا جو اب تک مریخ کیلئے بھیجے جاچکے ہیں ۔ محمد بن راشد خلائی مرکز اس مشن کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے ۔ اس مشن کی ٹیم میں 150 اماراتی انجینئرز ، محقق شامل ہیں جو اس مشن کو ہر حوالے سے کامیاب بنانے کیلئے مصروف ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302816084

WAM/Urdu