انورقرقاش نے دورہ سوڈان مکمل کرلیا

  • قرقاش يبحث وكبار المسؤولين في الحكومة السودانية تعزيز الشراكة والأمن والسلام
  • قرقاش يبحث وكبار المسؤولين في الحكومة السودانية تعزيز الشراكة والأمن والسلام
  • قرقاش يبحث وكبار المسؤولين في الحكومة السودانية تعزيز الشراكة والأمن والسلام

خرطوم ، 14 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کا دورہ آج مکمل کرلیا ، اس دورے میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سوڈان کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے اور سوڈان کی حکومت کو تعاون فراہم کرنے کے امور پر بات چیت کی – دورے میں انہوں نے سوڈان کے متعدد قائدین سے ملاقاتیں کیں جن میں خودمختار کونسل کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل عبدالفتح البرھان عبدالرحمان ، کونسل کے اول نائب چیئرمین میجر جنرل محمد حمدان داگالو ، وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ حمدوک ، وزیر کابینہ امور ڈاکٹر عمر بشیر ، وزیر خزانہ و اقتصادی منصوبہ بندی ڈاکٹر ابراھیم احمد اور وزیر صنعت و تجارت مدنی عباسی مدنی شامل تھے – عرب امارات کے وزیر نے وہاں قائمقام وزیرخارجہ ڈاکٹر الصدیق عبدالعزیز اور اقتصادی شعبے کے دیگر وزراء سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ ان تمام تر ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ انہیں سوڈان کے عوام کے بہترین مفاد مین بروئے کار لانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقاتوں اور مذاکرات میں سوڈان کے ساتھ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط اقتصادی بنیادوں پر وسعت دینے اور خوراکی تحفظ ، توانائی اور انفراسٹرکچر شعبوں میں بالخصوص فروغ دینے پر غور کیا گیا – ڈاکٹر قرقاش نے سوڈان کے استحکام ، وہاں امن و سلامتی اور عوامی خوشحالی کو عرب امارات کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے میڈیا بیانات میں بھی واضح کیا کہ انکا دورہ مثبت اور مفید رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان اس وقت درست سمت کی طرف گامزن ہے اور وہ خطے میں ایک کامیاب و کامران مثال بننے کی جانب پیشقدمی کررہا ہے – قرقاش نے عرب امارات کی جانب سے سوڈان کو سیاسی حمایت فراہم کرنے کا عزم دہرایا اور کہاکہ سوڈان کی حکومت اور عوام کو امید اور توقعات کا اتحاد قائم کرتے ہوئے ترقی اور رواداری کی بنیاد پر خطے میں ایک مثبت ویژن دینا چاہیئے ۔ انہوں نے سوڈان میں سلامتی صورتحال کو مستحکم بنانے میں عرب امارات کی حمایت کا اعادہ کیا اور اسکے ریاستی اداروں کی آزادی اور استحکام کیلئے تعاون کا اظہار بھی کیا – قرقاش کا آخر میں یہ واضح کہنا تھا کہ عرب امارات ، سوڈان کے موجودہ عبوری دور کو کامیاب بنانے کیلئے سوڈانی قیادت کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302816275

WAM/Urdu