ابوظہبی ایئرپورٹس ، ای آر سی کا انسانی ہمدردی اقدامات میں تعاون

  • abu dhabi airports, erc to cooperate in humanitarian initiatives 1.jfif
  • abu dhabi airports, erc to cooperate in humanitarian initiatives 2.jfif

ابوظہبی ، 2 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی ایئرپورٹس نے سماجی ، فلاحی اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں اپنا کردار بڑھانے کیلئے امارات ہلال احمر ، ای آر سی کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کردینے کا اعلان کردیا – اس نئے معاہدے میں مقامی اور عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی خدمات اور فنڈ ریزنگ میں حکومتی سرگرمیوں کیلئے معاونت میں تعاون کے فریم ورک کو واضح کیا گیا ہے – اس معاہدے پر دستخط کی تقریب نیو مڈفیلڈ ٹرمینل بلڈنگ میں منعقد ہوئی اس موقع پر ابوظہبی ایئرپورٹس کے چیئرمین شیخ محمد بن حمد بن طحنون النھیان اور ای آر سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی ، ابوظہبی ایئرپورٹس کے سی ای او برائن تھامپسن سمیت سینئر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ اس معاہدے کے تحت ابوظہبی ایئرپورٹس مقامی اور عالمی سطح پر سماجی بھلائی اور انسانی ہمدردی کے لئے ای آر سی کے اقدامات میں تعاون کے ذرائع تلاش کریں گے ۔ ای آر سی کو ابوظہبی ایئرپورٹس کے ٹرمینل پر پرموشن بھی دی جائے گی – شیخ محمد بن حمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ای آر سی کے ساتھ ایسی شراکت داری قابل فخر ہے جسے ای آر سی کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن زاید النھیان کی ہدایت پر کیا جارہا ہے ، یہ ادارہ دنیا بھر میں لوگوں کیلئے امید کی ایسی کرن ہے جو مصائب ، آفات اور ہنگامی حالات میں انسانی بھلائی کیلئے آگے آتا ہے ۔ یہ معاہدہ اس امر کا اظہار بھی ہے کہ انسانی ہمدردی اور بھلائی کو یہ دونوں شراکت ادارے کتنی زیادہ اہمیت دیتے ہیں ، اس معاہدے کے نتیجے میں دونوں شراکت اداروں کی عالمی ساکھ کو بلند کرنے کےساتھ ابوظہبی ایئرپورٹس کو دنیا کے ممتاز ترین مقامات بھی بنائے رکھنے میں معاونت ملے گی – ڈاکٹر الفلاحی کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ایئرپورٹس ہمیشہ سے ہی ای آر سی کا کلیدی شراکت دار اور معاون رہا ہے ، انسانی ترقی اور فلاح کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے دونوں ادارے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔ ایسے امدادی اقدامات کیلئے قومی اداروں کے ساتھ تعاون اور شراکت داری ، ایک سماجی ذمہ داری ہے جسے سب آگے بڑھ چڑھ کر نبھانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302820467

WAM/Urdu