العین تھیبس نے مصر کو عرب کلب آئس ٹورنامنٹ میں شکست دیدی

  • " ذيبز" الإماراتي يفوز على الفراعنة في افتتاح عربية هوكي الجليد بالكويت
  • " ذيبز" الإماراتي يفوز على الفراعنة في افتتاح عربية هوكي الجليد بالكويت
  • " ذيبز" الإماراتي يفوز على الفراعنة في افتتاح عربية هوكي الجليد بالكويت

کویت، 3 فروری، 2020 (وام) ۔۔ کویت میں شروع ہونے والے عرب کلب چیمپئن شپ کے میچوں کے پہلے راؤنڈ میں العین تھیبس آئس ہاکی کلب نے مصر آئس ہاکی کلب کو 10-1 سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ اماراتی ٹیم نے چیمپئن شپ کے پہلے تین پوائنٹس حاصل کرلئے اور اماراتی کھلاڑی احمد الدہری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پہلے دن کے میچز سے پہلے کویت میں آئس ہاکی کے ایک نئے میدان میں ایک افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وزیر مواصلات محمد نصیر عبد اللہ الجبری اور کویت کے وزیر مملکت برائے امور نوجوانان ڈاکٹر احمد مبارک المزروئی اور آئس اسپورٹس فیڈریشن اور ابوظبی آئس اسپورٹس کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمد الشیریانی نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں میں متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی "العین تھیبس"، کویت اسٹارز آئس ہاکی ٹیم، سعودی عرب کی "جدہ ٹیم"، بحرین کی "بحرین ٹیم" ، اور لبنان کی "لبنان ٹیم" شامل ہیں۔ ڈاکٹر المزروئی نے افتتاحی تقریب اور آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا جبکہ نئے آئس اسکیٹنگ میدان کے افتتاح پر کویت کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کویت کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن العین تھیبس نے مصر کی ٹیم کو، کویت اسٹارز نے سعودی ٹیم کو 5-0 سے اور لبنان کی ٹیم نے بحرین کی ٹیم کو 5-1 کے اسکور سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ 8 فروری 2020 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302820838

WAM/Urdu