محمد بن زاید اور قازق صدر کی دونوں ممالک میں ایم او یوز طے پانے کی تقریب مین شرکت

  • محمد بن زايد و رئيس كازاخستان يشهدان تبادل عدد من مذكرات التفاهم بين البلدين
  • محمد بن زايد و رئيس كازاخستان يشهدان تبادل عدد من مذكرات التفاهم بين البلدين
  • محمد بن زايد و رئيس كازاخستان يشهدان تبادل عدد من مذكرات التفاهم بين البلدين
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 27 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکاییف نے آج یہاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر مفاہمت کی متعدد یادداشتوں ، ایم او یوز پر دستخط کیئے جانے کی تقریب میں شرکت کی – ابوظہبی کے الوطن محل میں ہونے والی اس تقریب میں جو ایم او یوز طے پائے ان میں پیٹروکیمیکل صنعت کے ایم او یو پر وزیر توانائی و صنعت سھیل بن محمد فرج فارس اور انکے قازق ہم منصب نورلان نوگاییف نے دستخط کیئے ۔ دوسرا ایم او یو دوطرفہ تجارت پر مبنی تھا جس پر وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری اور قازق وزیر تجارت بخیت سلطانوف نے دستخط کیئے ۔ تیسرا ایم او یو عرب امارات کے مرکزی بنک اور آستانہ انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کے درمیان شراکت داری کا تھا جس پر عرب امارات کے مرکزی بنک کے گورنر مبارک راشد المنصوری اور قازق مالیاتی مرکز کے گورنر کیرات کیلیمیبیتوف نے دستخط کیئے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302819045

WAM/Urdu