جنگلی حیات و ماحول کے بقا و احترام کیلئے اماراتی اقدامات ، جاپانی ٹی وی پر اجاگر

  • التلفزيون الياباني يعد تقريرا يستعرض الواقع البيئي والتراثي للإمارات من خلال محمية المرزوم بمنطقة الظفرة
  • التلفزيون الياباني يعد تقريرا يستعرض الواقع البيئي والتراثي للإمارات من خلال محمية المرزوم بمنطقة الظفرة
  • التلفزيون الياباني يعد تقريرا يستعرض الواقع البيئي والتراثي للإمارات من خلال محمية المرزوم بمنطقة الظفرة
  • التلفزيون الياباني يعد تقريرا يستعرض الواقع البيئي والتراثي للإمارات من خلال محمية المرزوم بمنطقة الظفرة

ابوظہبی ، 5 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ جاپان کے ٹی وی نے متحدہ عرب امارات کے مغربی ریجن میں جنگلی حیات کی قدرتی پناہ گاہ والے الغربیہ کے مرزوم ہنٹنگ ریزرو ، جہاں روایتی فالکنرز کو بے مثال یقینی مواقع حاصل ہوتے ہیں کو اجاگر کیا ہے – اس ٹی وی نے عرب امارات کی ماحولیاتی وراثتی حقیقت کو موقع پر جاکر رپورٹ کیا جہاں انہوں نے جنگلی حیات کی بقاء اور فطرت کے احترام کے انوکھے ماحول کو دیکھا ۔ اس ذخیرے کے نگران اور ابوظہبی کے کلچرل پروگرامز اور ورثہ میلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ عبید خلفان المزروعی کا کہنا ہے کہ جاپانی ٹی وی کا یہاں آنا اس امر کا عکاس ہے کہ المزروم کے اس ذخیرے پر عالمی فطرتی ماحول کو فروغ مل رہا ہے اور جنگلی حیات کے تحفظ میں یہ نمایاں کردار بھی ادا کررہا ہے – گزشتہ سال کے شکار موسم میں یہاں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی میڈیا نمائیندے آئے تھے ، یہ شکار کا موسم اوائل نومبر سے وسط فروری تک ہر سال جاری رہتا ہے ۔ اس ذخیرے میں بازوں کیلئے بہت عمدہ بندوبست بھی کئے گئے ہیں – ابوظہبی سے صرف ایک گھنٹہ ڈرائیو کے بعد مزروم ذخیرہ ، غربیہ ریجن کے وسط میں واقع ہے جہاں جنگلی حیات کو بہترین ماحول فراہم ہونے کے ساتھ عرب امارات کے اندر قانونی شکار کے مواقع بھی موجود ہیں ۔ دنیا میں اپنی نوعیت کے اس انوکھے جنگلی تحفظ ماحول میں شکار کا پہلا سیزن دسمبر 2015 سے فروری 2016 کے درمیان منایا گیا تھا ، اس میں باز کو پالنے والوں کی بڑی تعداد اندرون اور بیرون ملک سے آئی تھی ۔ ان میں صحرائی سیاحت کے مداح اور غیرملکی سیاح بھی شامل تھے اور مقامی ، عرب و عالمی میڈیا کے نمائیندے بھی وہاں ان مناظر کو دیکھنے آئے – شکار کے موسم میں یہ مقام تمام اماراتی باشندوں ، سیاحوں کیلئے کھلا رہتا ہے اور مناسب فیس کے عوض وہ یہاں کے مثالی ماحول کا نظارہ کرتے ہوئے فالکنری کی پریکٹس کا بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302821629

WAM/Urdu