ایکسپو 2020 کا پہلا باضابطہ ریٹیل سٹور کھل گیا

  • 2 expo retail store gv
  • 1 expo retail store gv
  • 3 expo retail store gv

دبئی ، 9 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی کا پہلا باضابطہ ریٹیل سٹور کھل گیا جہاں متعدد نوعیت اور اقسام کے سوینئر اور یادگاری اشیاء موجود ہیں ، ان میں عرب امارات میں ری سائیکلڈ پلاسٹک سے بنے ایکسپو کے رسٹ بینڈ ، کیمل سوپ اور ملبوسات شامل ہیں – ایکسپو 2020 دبئی کے میسکوٹ کو نمایاں کرتی ان اشیاء کے ساتھ اس نمائش کے پروگرامز کی تفصیلات بھی موجود ہیں ۔ یہ سٹور دبئی کے گلوبل ویلج میں قائم کیا گیا ہے ۔ یہ دنیا کے اہم ترین شو کے انعقاد سے صرف 9 ماہ پہلے کی اہم پیشرفت ہے ۔ ایکسپو 2020 کا حصہ ہوتے ہوئے یہ سٹور عالمی کاروباری اور تخلیقی نوعیت کی ریٹیل اشیاء فراہم کررہا ہے – ایکسپو 2020 دبئی کے چیف کمرشل آفیسر سنجیو کھوسلا کا کہنا ہے کہ اب جب عالمی اہمیت کا یہ موقع بس صرف چند ماہ دور رہ گیا ہے ، ایسے میں یہ سٹور کھلنا اور اس پر انواع و اقسام کی اشیاء کی فراہمی اس نمائش کی تیاریوں کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کو بہترین موقع فراہم کریں گی – اس سٹور پر دستیاب سوینئرز برائے فروخت ہیں جن میں پائیداری والی مواد سے بنے ملبوسات ، پلش میسکوٹ کھلونے ، اونٹ کے دودھ سے بنی ذاتی استعمال کی اشیاء ، رنگا رنگ رسٹ بینڈ ، سونے اور چاندی کے یادگاری سکے اور بہت کچھ اشیاء شامل ہیں – ایکسپو 2020 دبئی 173 دن جاری رہے گی جس میں 192 ممالک کے 25 ملین افراد کی آمد اور 200 سے زیادہ عالمی شرکاء کی شرکت متوقع ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302822393

WAM/Urdu