عرب امارات کے مرکزی بنک کا صارفین تحفظ کیلئے نیا فریم ورک بنانے کا اعلان


ابوظہبی ، 10 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک ، سی بی یو اے ای کی طرف سے پیر کو کیئے گئے اعلان کے مطابق بنک کے مینڈیٹ کے مطابق صارفین کے تحفظ کیلئے نیا فریم ورک مرتب کیا جائے گا – بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام وفاقی قانونی حکمنامہ نمبر 14 مجریہ 2018 کے مطابق کیا گیا ہے جو کہ سنٹرل بنک اور اس کے اداروں اور مالیاتی اداروں کی سرگرمیوں سے متعلق ہے ۔ اس میں صارفین کے مفاد کی خاطر مرکزی بنک کے اقدام کرنے کے کردار کو وسعت دی گئی تھی – بنک کا کہنا ہے کہ اس مقصد کی خاطر اس نے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے مفاد و تحفظ کی خاطر نیا ریگولیٹری فریم ورک بنایا جاسکے ۔ یہ فریم ورک عرب امارات میں مالیاتی صارفین کے تحفظ کو مستحکم کرے گا جس میں تمام مالیاتی اداروں کو مرکزی بنک کی نگرانی میں تفصیلی جامع ضروریات پورا کرنے کے اقدام کرنا ہونگے – اس فریم ورک میں شفافیت اور کھلے پن کے معیار کو بڑھانا ، صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا اور صارفین سے متعلق تنازعات کے جلد و موثر حل کی خدمات فراہم کرنا شامل ہیں ۔ مرکزی بنک کا کہنا ہے کہ اس نے صارفین تحفظ کے نئے محکمہ کی بنیاد بھی رکھ دی ہے ، اس میں بہترین عالمی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مقامی ضروریات کو بھی مکمل خاطر میں لایا گیا ہے – مرکزی بنک کے گورنر مبارک راشد خمیس المنصوری کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں ان کا بنک مالیاتی صارفین کے تحفظ و مفاد میں نئے ریگولیٹری فریم ورک کی جانب پیشرفت کرے گا جس سے مالیاتی صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا – اس نئے فریم ورک میں شفافیت اور کھلے پن کی تفصیلات ، ریگولیٹری سپرویژن اینڈ کارپوریٹ گورننس ، مارکیٹ اینڈ بزنس کنڈکٹ اور صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانا شامل ہونگے ۔ اس کے دیگر لوازمات میں ذمہ دارانہ مالیاتی خدمات کے اصول ، اشالہ شکایات و تنازعات کا حل ، صارفین کی آگہی کے اقدام ، مالیاتی جامعیت اور مالیاتی خدمات میں شرعی اصولوں کی پیروری شامل ہیں – متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی عمل میں ان کی تجاویز کو موصول کرتے ہوئے انکا جائزہ لیکر انہیں مجوزہ فریم ورک میں مربوط کیا جائے گا اور پھر اسے حتمی منظوری کیلئے مرکزی بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کردیا جائے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302822758

WAM/Urdu