ایکسپو 2020 دبئی کیلئے آرکیٹیکٹ آصف خان کے ڈیزائن کردہ داخلی پورٹلز کی رونمائی

  • the expo 2020 dubai entry portals designed by asif khan - photo credit hélène binet  (8)
  • the expo 2020 dubai entry portals designed by asif khan - photo credit hélène binet  (7)
  • the expo 2020 dubai entry portals designed by asif khan - photo credit hélène binet  (4)
  • the expo 2020 dubai entry portals designed by asif khan - photo credit hélène binet  (5)

دبئی ، 10 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی کے آغاز میں صرف 250 دن باقی رہ گئے اور دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کی آمد کا خیرمقدم کرنے کیلئے ایکسپو کے تین انٹری پورٹلز کی رونمائی بھی کردی گئی – ایکسپو 2020 سے لیئے گئے تصور کے ساتھ برطانوی آرکیٹیکٹ آصف خان اور ان کے سٹوڈیو کے تعاون سے ترتیب دیئے گئے یہ پورٹلز روایتی مشربیہ کے جدید تصور پر مبنی ہیں ، یہ روایتی انداز خطے میں روشنی اور ہوا کو مرتب انداز میں لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے – ایکسپو 2020 دبئی کے چیف ڈویلپمنٹ اینڈ ڈلیوری آفیسر احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ہم اس نمائش کے دروازے دنیا کیلئے کھولنے کا 20 اکتوبر 2020 تک انتطار نہیں کرسکتے ، یہ پورٹلز دنیا کے بہترین ایونٹ اور شو میں آنے والوں کیلئے سہولت کا بھرپور موقع فراہم کرتے ہیں – ایکسپو پورٹلز کی رونمائی کے ساتھ ہی ایکسپو 2020 کے مقام پر ڈرون سے بنی جدید ترین اور دلکش ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ، اس فوٹیج کو ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ایکسپو کے پورٹلز انتہائی ہلکے ترین کاربن فائبر کے مجموعے سے بنائے گئے ہیں جس سے اس ڈھانچے کو بہت تقویت بھی ملتی ہے ، اس کی بلندی 21 میٹر ہے جوکہ چھ منزلہ عمارت سے بھی اونچی بنتی ہے اور یہ بغیر کسی اضافے سہارے کے 30 میٹر طویل ہے ۔ ہر پورٹل کے دو وسیع دروازے ہیں جوکہ 21 میٹر بلند اور 5ء10 میٹر چوڑے ہیں ۔ یہ نمائش کے تمام 173 دنوں میں ہر صبح کھلا کریں گے اور دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کا خیرمقدم کریں گے ۔ پورٹلز کے بعد ساتھ ہی درختوں سے بھرا وسیع صحن ہے اور اسے بھی مسٹرخان کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے ، یہ نمائش کے تینوں ڈسٹرکٹس میں بنائے گئے ہیں – ماضی کی نمائشوں کے تخلیقی ڈھانچوں کی تاریخ میں شاندار اضافہ کرتے ہوئے یہ پورٹلز علاقے کی جمالیاتی تزئین کا اظہار بھی ہیں ۔ آصف خان نے ایکسپو انٹری پورٹلز کئے ڈیزائن کو اپنا اب تک کا بہترین کام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پورٹلز ، شاندار ایکسپو 2020 کا نقطہ آغاز ہیں ، انہیں سے اس نمائش میں جانے کا راستہ شروع ہوتا ہے اور ان سے گزرتے ہوئے ماضی سے مستقبل کی جانب سفر کرنے کا احساس پیدا ہوگا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302822712

WAM/Urdu